دینہ(ادریس چودھری)الیکشن 2024جماعت اسلامی کا لدھڑ گاؤںں میں انتخابی میٹنگ کاانعقاد۔جماعت اسلامی کے قومی اسمبلی کے این اے 60 امیدوار سید ضیااللہ بخاری اور قومی حلقہ این اے 61وصوبائی امیدوار حلقہ پی پی 24 ڈاکٹر قاسم چوہدری کی شرکت،اہلیان لدھڑ کا بھرپور حمایت کااعلان۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز تحصیل دینہ کے نواحی گائوں لدھڑ میں جماعت اسلامی کی جانب سے انتخابی میٹنگ کا انعقادکیاگیا۔میٹنگ میں اہلیان گائوں کی شرکت اور جماعت اسلامی کے قومی اسمبلی کے امیدوار سید ضیااللہ بخاری او ر قومی و صوبائی امیدوار ڈاکٹر قاسم چوہدری کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔میٹنگ سے گفتگو کرتے امیدواران نے کہا کہ عوام سب کو آزما چکے سب پارٹیوں کے منتخب ہونے والے لوگوں نے اہلیان جہلم کیلئے کچھ نہیں کیا۔ انکے حقوق کیلئے اسمبلی میں آواز بلند نہیں کی بلکہ اپنے مفادات کا تحفظ کرتے رہے۔میٹنگ سے حبیب رضا بٹ اور جرار میر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عوام کے سامنے اپنے باکردار اور دیانت امیدوار پیش کئے ہیں عوام اپنی تقدیر بدلنا چاہتی ہے تو ترازو کو کامیاب بنائے۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے) جہلم کے نواحی گاؤں کندووال میں پینے کے پانی کی شکایت پر صوبائی محتسب ایڈوائزر اشفاق احمد رانا کا نوٹس...
bottom of page
留言