top of page

الیکشن پھر آ گئے ۔ مگر۔۔۔ تحصیل پنڈدادنخان کے عوام بنیادی سہولیات سے بھی محروم ۔عوامی نمائندے غائب

دھریالہ جالپ (شیخ عبدالعزیز) ضلع جہلم میں کامیاب ہونے والی لیڈرشپ نے آج دن تک تحصیل پنڈدادنخان کی عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا پنڈ دادن خان سمیت ضلع جہلم کی عوام عوامی نمائندوں کی چکنی چپڑی باتوں آ کر پھر بھی انہیں ووٹ دے دیتے ہیں کہ شاید اب کی بار وہ عوامی نمائندے عوام کے مسائل حل کریں گے لیکن ہر آنے والی حکومت عوام پر پہلے سے زیادہ مہنگائی کا بوجھ ڈال دیتی ہے لیکن عوام پھر بھی ان حکمرانوں کو برداشت کرتی ہے عوام پھر بھی الیکشن آنے پر یہ بات بھول جاتی ہے اور دوسرے امیدوار کے نعرے لگانا شروع کر دیتی ہے کہ دوسرا امیدواران کے زخموں پر مرہم رکھے گا لیکن وہ امیدوار بھی کامیاب ہو کر عوام سے ایسے ملتا ہے جیسے ان کو جانتا تک نہیں حقیقت بات یہ ہے کہ قیام پاکستان سے لے کر آج دن تک پاکستانی قوم کسی مسیحا کی منتظر رہی ہے لیکن مسیحا آج دن تک نہیں ملا

0 comments
bottom of page