کھیوڑہ(مدثر ملک Jhelumnews.uk) تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے چوہدری اختر آرائیں صدر ملک باصر کھوکھر چیئرمین صفر علی خان نائب صدر سید اسد علی بخاری چیئرمین ایکشن کمیٹی یونس شہباز جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے معروف عالم دین قاری مولانا یوسف عثمانی نے تحصیل پریس کلب کے تمام عہدیداران سے حلف لیا تقریب حلف برداری کی تقریب میں کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی ملک رمضان نے تمام صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا علاقے بھر سے سیاسی سماجی مذہبی و دیگر تمام مکتب و فکر کے لوگوں نے نومنتخب ممبران کو مبارکباد پیش کی تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ پی ایم ڈی سی گیسٹ ہاوس میں تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کی نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب منعقدہوئی تقریب کا باقاعدہ آغاز قاری محمد رفیق نے تلاوت قرآن پاک سے کیا معروف ثناخوان مدثر خان آفریدی نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے تقریب کے چیف گیسٹ معروف عالم دین قاری مولانا یوسف عثمانی نے تحصیل پریس کلب کے تمام عہدیداران سے حلف لیا تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے نومنتخب کابینہ میں سرپرست اعلی ملک آصف کھوکھر صدر چوہدری اختر آرائیں نائب صدر صفر علی خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہد بٹ انفارمیشن سیکرٹری چوہدری رفیق وائس چیئرمین مجلس شوری اشفاق ملک چیف آرگنائزر یوسف ناز جنرل سیکرٹری یونس شہباز اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری خواجہ شفقت فنانس سیکرٹری میاں اطہر عمران چیئرمین ایکشن کمیٹی سید اسد بخاری ممبران ایکشن کمیٹی قیصر مغل ملک محمد رمضان راجہ ندیم جنجوعہ چوہدری رفیق چوہدری اعجاز محمودچیئرمین ملک باصر کھوکھر وائس چیئرمین راجہ ندیم جنجوعہ جوائنٹ سیکرٹری ملک عدنان کھوکھر مجلس شوری چیئرمین نور حسین چغتائی اوروائس چیئرمین ایکشن کمیٹی چوہدری عبداللہ عاصم منتخب ہوئے تمام صحافیوں نے صدر جنرل سیکرٹری کو اعتماد کا ووٹ دیا اس موقع پر صدر اختر آرائیں نے تمام صحافیوں کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور ساتھیوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر ملک آصف کھوکھر ملک باصر کھوکھر سید اسد علی بخاری یوسف ناز یونس شہباز راجہ ندیم و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔
Comments