جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) الیبرونی ڈگری کالج پنڈدادن خان کی 50 سالہ رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد ، سیمینار میں اولڈ البیرونین کی شرکت نے تقریب کو دوبالا کر دیا ، میجر جنرل ارشد محمود وائس ایئر مارشل راجہ نور عباس سمیت سابقہ طلبہ کی بڑی تعداد شریک تھی ، تقریب میں ماضی کی یادیں تازہ کرتے ھوئے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
گورنمنٹ الیبرونی ڈگری کالج پنڈدادن خان کے قیام کی پچاس سالہ گولڈن جوبلی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ھے اس سلسلہ میں گزشتہ روز سابقہ طلباء کالج ہذا کے تعارفی سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں سابقہ طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی ۔ سابقہ طلباء میں میجر جنرل ارشد محمود، وائس ایئر مارشل راجہ نور عباس، طاہر اقبال ایڈووکیٹ ،چوہدری ارشد شہزاد گھاوں ایڈووکیٹ، سید فرحت عباس نقوی اور چوھدری خالد للہ سمیت طلبہ کی بڑی تعداد شریک تھی سابقہ طلبہ کالج کلاس رومز کے وزٹ کیے اور اپنی ماضی کی یادیں تازہ کرتے رہے شرکاء نے کامیاب سمینار پر پروفیسر نیاز اعوان پرنسپل کالج نزاہت الرحمن رانجھا پروفیسر اکرام ملک پروفیسر فرحان، پروفیسر بلال اسلم ،پروفیسر کاظم عورہ اور پروفیسر جاوید سمیت تمام سٹاف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا شرکاء کا کہنا تھا کہ اپنی مادری علمی درسگاہ کی ترقی کیلئے بھرپور کوششیں کریں گے سیمنار طلبہ اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی بین الاقوامی شہرت یافتہ مصور ملک صفدر کامران نے شرکاء کو اپنے فن پارے بھی پیش کیے
Comments