top of page
Writer's pictureJhelum News

اللہ تعالیٰ کی ذات کے ساتھ شرک روئے زمین پر سب سے بڑا گناہ اور ظلم ہے۔ حافظ عبدالحمید عامر

اللہ تعالیٰ کی ذات کے ساتھ شرک روئے زمین پر سب سے بڑا گناہ اور ظلم ہے۔ حافظ عبدالحمید عامر

جامع مسجد محمدی اہل حدیث پنڈدادنخان کے افتتاحی اجتماع میں علاقہ بھر سے جم غفیر نے شرکت کی۔


جہلم(محمد زاہد خورشید) اللہ تعالیٰ کی ذات کے ساتھ شرک روئے زمین پر سب سے بڑا گناہ اور ظلم ہے، ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر حافظ عبدالحمید عامر نے جامع مسجد محمدی اہل حدیث پنڈدادنخان کے افتتاحی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنی ذات کے بارے میں سب سے بڑھ کر غیرت والا ہے، اسی لیے مشرک پر اس نے جنت کو حرام کر دیا ہے، کیونکہ روئے زمین پر جتنے بھی گناہ ہو رہے ہیں ، ان میں شرک سب سے بڑا گناہ ہے اور دنیا میں ہونے والے جتنے بھی ظلم ہیں، ان میں شرک سب سے بڑا ظلم ہے۔جس معاشرے میں توحید عام ہوتی ہے ،وہاں ہر طرح سے خیر و برکت اور رحمتوں کا نزول ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ سے ہمیں اپنا رابطہ مضبوط کرنا ہے اور ایک بات ہم سب کو اچھی طرح ذہن نشین کر لینی چاہئے کہ اگر کوئی چیز اللہ تعالیٰ ہمیں نہیں دینا چاہتا تو وہ چیز اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی بھی نہیں دے سکتا۔ اسی طرح جو چیز اللہ تعالیٰ ہمیں دینا چاہتے ہیں تو کوئی اسے روک نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ توحید کی تعلیم اگر ہم بچپن ہی سے بچوں کے ذہنوں میں راسخ کر دیں تو ہماری آنے والی نسلوں میں اسلام کے بارے میں شکوک و شبہات کا خاتمہ ہوسکتا ہے اور شرک ہمارے معاشرے سے مٹ سکتا ہے۔افتتاحی اجتماع میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور قرب و جوار کے لوگوں نے نئی تعمیر ہونے والی اس مسجد پر بڑی خوشی کا اظہار کیا ۔ حافظ عبدالحمید عامر نے اس موقع پر اعلان کیا کہ اس مسجد میں تعلیم دین کی باقاعدہ کلاس کا جلد ہی آغاز کیا جائے گا اور تحفیظ القرآن الکریم کی کلاس بڑی جلد شروع کی جائے گیا۔مزید انہوں نے کہا کہ علاقہ بھر کے لوگوں کے بڑی خوشی و مسرت کی بات ہے کہ اس مسجد کے لیے ہم نے ایک بہترین خطیب، امام اور مدرس کا انتخاب کر لیا ہے اور وہ بڑی ذمہ داری سے مسجد میں تعلیم دین اور اصلاح معاشرے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page