top of page

القادر یونیورسٹی سوہاوہ طالب حسین ہاشمی کی کتاب”فیضانِ فکرِ اقبال “کی تقریب رونمائی


القادر یونیورسٹی سوہاوہ

طالب حسین ہاشمی کی کتاب”فیضانِ فکرِ اقبال “کی تقریب رونمائی

تقریب ہال القادر یونیورسٹی پروجیکٹ ٹرسٹ سوہاوہ میں منعقد ہوئی۔تقریب کی صدارت ڈاکٹر محمد امجد الرحمٰن،ایگزیکٹو ڈائریکٹر،القادر یونیورسٹی پروجیکٹ ٹرسٹ سوہاوہ نے کی۔

سوہاوہ(محمدنبیل حسن )ڈاکٹر محمد عمر فاروق،اسسٹنٹ پروفیسر نے استقبالیہ کلمات اور مہمانوں کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔ ڈاکٹر محمد ذوالقرنین، اسسٹنٹ پروفیسر نے القادر یونیورسٹی سوہاوہ کا جامع تعارف پیش کیا۔طالب حسین ہاشمی،پی ایچ ڈی اقبالیات اسکالر نے” کلام اقبال اور تعمیر سیرت“ کے عنوان پربی ایس کے طلبا و طالبات کو لیکچر دیا۔ اس کے بعد اپنی کتاب ”فیضانِ فکرِ اقبال “ کے بارے میں بتایا۔سید شاہد اکرام نے کلام اقبال”لوح بھی تو قلم بھی تو“ مترنم انداز میں پیش کیا۔مہمانانِ خصوصی میں راجا محمد شیراز کیانی(انگلینڈ)،پروفیسرجمیل احمد کیانی،شاہد لطیف ہاشمی(ایڈووکیٹ ہائی کورٹ) اورچودھری احمد بخش(پرنسپل، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول دینہ) نےطالب حسین ہاشمی کی کتاب”فیضانِ فکرِ اقبال “ پر تاثرات پیش کیے اور القادر یونیورسٹی کی انتظامیہ کی تعریف کی۔پروگرام میں ڈاکٹر انور خورشید (ڈین اکیڈمکس) ،ڈاکٹر ظہور اللہ الازھری (صدر شعبہ علوم اسلامیہ)، ڈاکٹر شبیر حسین (ایسوسی ایٹ پروفیسر)، امتیاز انجم کیانی(ہیڈ ماسٹر) اورغفور علی ہاشمی(ایم فل اردو)نے شرکت کی۔تقریب کے میزبان ڈاکٹرمحمدعمر فاروق (اسسٹنٹ پروفیسر) تھے۔ کتاب کی تقریب رونمائی کریکٹر بلڈنگ اینڈ ریلیجئس سوسائٹی، القادر یونیورسٹی پروجیکٹ ٹرسٹ سوہاوہ کے زیراہتمام منعقد ہوئی۔ پروگرام کی کمپیئرنگ کے فرائض حافظ عرفان صدیقی لیکچرر شعبہ علوم اسلامیہ نے سرانجام دیے. القادر یونیورسٹی پروجیکٹ ٹرسٹ کے تحت نئے سال کے داخلہ جات برائے بی ایس اسلامک اسٹڈیز و بی ایس مینجمنٹ سائنسز آخری مراحل میں ہیں، جب کہ نئی کلاسز کا آغاز جلد کیا جائے گا.

0 comments
bottom of page