top of page

الفلا ح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام دیوان حضوری تحصیل سوہاوہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

دینہ ( رضوان سیٹھی سے) الفلا ح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کافری چیک اپ اور ادویات دی گئیں ، کیمپ میں ماہر ڈاکٹرزچائلڈ سپیشلسٹ، آئی سپیشلسٹ اور فزیو تھراپسٹ کی ٹیم نے شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الفلا ح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام دیوان حضوری تحصیل سوہاوہ میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، کیمپ میں سینئر ڈاکٹرز نے شرکت کی اور سینکڑوں مرد و خواتین کا چیک اپ اور فری ادویات دی گئیں ، الفلاح فا¶نڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لیے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے۔




0 comments
bottom of page