top of page

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت زین پور ، بھیرہ ضلع سرگودھا میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد



دینہ(ادریس چودھری) الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ زیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان بمقام ڈیرہ مہر غلام ربانی زین پور تحصیل بھیرہ ضلع سرگودھا مورخہ 26 مء 2023 بروز جمعہ صبح 9 بجے تا دوپہر 12 بجے تک مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا،ماہر ڈاکٹرزچائلڈ سپیشلسٹ۔ سکن سپیشلسٹ ، میڈیکل سپیشلسٹ اور فزیو تھراپسٹ کی ٹیم نے بلا معاوضہ مستحق عوام کی امراض کی تشخیص کے بعد ادویات فراہم کیں۔سینکڑوں مرد و خواتین کا علاج کے ساتھ ادویات دی گئیں۔بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی خصوصی طور پر حکیم عبدالماجد اعوان نے کیمپ کے سارے انتظامات اپنی نگرانی میں کروائے۔بلڈ پریشر کے مریضوں کا فری ٹیسٹ اور دوا دی گئیں۔ مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا. اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں. الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے۔یاد رھے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فائونڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خود فرماتے ہیں۔


0 comments
bottom of page