دینہ ( رانا عاصم سے)الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان تحصیل دینہ کے تحت فری میڈیکل کیمپ۔ زیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی 23 فروری 2024 بروز جمعہ بمقام ہارون میڈیکل سٹور نء خانقاہ چکوال روڈ تحصیل سوہاوہ میں دن 3 سے 5 بجے تک منعقد کیا گیا۔چائلڈ سپیشلسٹ اور میڈیکل کی ٹیم نے مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور فری ادویات دی گئیں۔بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔یاد رھے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فائونڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خود فرماتے ہیں۔ مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں۔ الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فارم سے کرتے رہیں گے۔ ان شاء اللہ
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے) جہلم کے نواحی گاؤں کندووال میں پینے کے پانی کی شکایت پر صوبائی محتسب ایڈوائزر اشفاق احمد رانا کا نوٹس...
Jhelum
©2023 by JhelumNews.uk. Created by Team Jhelumnews
bottom of page
Comments