top of page

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت26 نومبرکو سرائے خربوزہ اسلام آباد میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوگا



جہلم(ادریس چودھریJhelumnews.uk)اہلیان سرائے خربوزہ اسلام آباد اور گردونواح کے علاقوں کے لیےخوشخبری ۔الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ زیرِ نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی 26 نومبر بروز اتوار بمقام اسلام آباد ماڈل اسکول برائے طالبات سرائے خربوزہ اسلام آبادصبح 9 سے 11 بجے منعقد کیا جائے گا۔ مریضوں کا فری چیک اپ کیا جائے گا ان شاءاللہ فری میڈیسن بھی فراہم کی جائیں گی۔چائلڈ سپیشلسٹ ۔ میڈیکل سپیشلسٹ ۔ فزیو تھراپسٹ ۔ آئی سپیشلسٹ کی ٹیم مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے.یاد رھے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خود فرماتے ہیں.









0 comments
bottom of page