top of page

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت 22 اکتوبر کو نور پور کلرکہار میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقادہوگا



جہلم(ادریس چودھری)اہلیان نور پور اور گردونواح کے علاقوں کے لیےخوشخبری ۔الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ ذیرِ نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی 22 اکتوبر بروز اتوار الاخوان ہاؤس نور پور تحصیل کلرکہار ضلع چکوال میں 10 سے 1 بجے منعقد کیا جائے گا۔ اس فری میڈیکل کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ ۔ڈینٹل سرجن، میڈیکل سپیشلسٹ،فزیو تھراپسٹ، آئی سپیشلسٹ ڈاکٹرز مریضوں کا فری معائنہ کریں گے ۔ جب کہ مریضوں کو فری میڈسن کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی ۔یاد رھے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خود فرماتے ہیں۔











0 comments
bottom of page