top of page

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت گورنمنٹ الله دتہ ہائی سکول باڑیاں بازار مری میں فری میڈیکل کیمپ



جہلم(ادریس چودھری )الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ۔ ذیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی بروز اتوار 9 جولائی 2023 بمقام گورنمنٹ الله دتہ ہائی سکول باڑیاں بازار تحصیل مری میں 11 سے 1 بجے مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا۔یاد رھے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خود فرماتے ہیں۔ماہر ڈاکٹرز چائلڈ سپیشلسٹ ۔ میڈیکل سپیشلسٹ . سکن سپیشلسٹ ۔ أئی سپیشلسٹ کی ٹیم نے بلا معاوضہ مستحق عوام کی امراض کی تشخیص کے بعد ادویات فراہم کیں۔سینکڑوں مرد و خواتین کا علاج کے ساتھ ادویات دی گئیں۔بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ، حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کے قائم مقام صاحب مجاز محمد ارشد صاحب نے بھی کیمپ میں شرکت فرمائی.بلڈ پریشر کے مریضوں کا فری ٹیسٹ اور دوا دی.۔ مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا. اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں. الفلاح فاؤنڈیشن کے زمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے













0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page