top of page

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت گاؤں ماڑی تحصیل جنڈ ضلع اٹک میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

دینہ(ادریس چودھری)الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ۔ زیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان

مدظلہ العالی بمقام حویلی ملک شہزادہ خان گاؤں ماڑی یونین کونسل جلوال تحصیل جنڈ ضلع اٹک

مورخہ 28 مئی 2023 بروز اتوار 11 بجے تا 1 بجے تک مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا۔یاد رھے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خود فرماتے ہیں۔میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز چائلڈ سپیشلسٹ ۔ سکن سپیشلسٹ کی ٹیم نے بلا معاوضہ مستحق عوام کی امراض کی تشخیص کے بعد ادویات فراہم کیں۔سینکڑوں مرد و خواتین کا علاج کے ساتھ ادویات دی گئیں۔بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی








بلڈ پریشر کے مریضوں کا فری ٹیسٹ اور دوا دی گئ

مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا. اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں. الفلاح فاؤنڈیشن کے زمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے۔

0 comments
bottom of page