دینہ( ادریس چودھری)الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ۔ زیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان 24 ستمبر بروزاتوار بمقام اعوان ہاؤس نزد برائٹ کلاتھ سنٹر لاری اڈا کندوال تحصیل پنڈدادنخان میں11 سے 2 بجےمریضوں کا فری چیک اپ کیا۔
مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیاماہر ڈاکٹرزچائلڈ سپیشلسٹ ۔سکن سپیشلسٹ ۔ آئی سپیشلسٹ اور ھومیو فزیشن کی ٹیم نے بلا معاوضہ مستحق عوام کی امراض کی تشخیص کے بعد ادویات فراہم کیں۔سینکڑوں مرد و خواتین کا علاج کے ساتھ ادویات دی گئیں۔بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔بلڈ پریشر کے مریضوں کا فری ٹیسٹ اور دوا دی۔مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا. اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں. الفلاح فاؤنڈیشن کے زمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے اتوار بمقام اعوان ہاؤس نزد برائٹ کلاتھ سنٹر لاری اڈا کندوال تحصیل پنڈدادنخان میں11 سے 2 بجےمریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا
یاد رھے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خود فرماتے ہیں۔
۔
Comentarios