top of page

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت چک باقر شاہ ۔ یوسی ڈوہمن میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد



دینہ:(ادریس چودھری سے)الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ زیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی بمقام چک باقر شاہ ۔ یوسی ڈوہمن مورخہ 2 جون 2023بروز جمعہ 3 بجے سے 5 بجے تک مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا،یاد رھے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خود فرماتے ہیں۔ماہر ڈاکٹرز چائلڈ سپیشلسٹ ۔ آئی سپیشلسٹ اور فزیو تھراپسٹ کی ٹیم نے بلا معاوضہ مستحق عوام کی امراض کی تشخیص کے بعد ادویات فراہم کیں۔سینکڑوں مرد و خواتین کا علاج کے ساتھ ادویات دی گئیں۔بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی،شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ، حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کے صاحب مجاز میجر حافظ غلام قادری صاحب نے بھی کیمپ میں شرکت فرمائی.بلڈ پریشر کے مریضوں کا فری ٹیسٹ اور دوا دی گئں مریضوں کا مفت الٹرا ساؤنڈ بھی کیا گیا، مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا. اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں. الفلاح فاؤنڈیشن کے زمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے۔
















1 comment
bottom of page