top of page

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ٹبی سیداں سوہاوہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد



دینہ(ادریس چودھری)الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ۔زیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان۔خصوصی تعاون ٹبی سیداں یوتھ آرگنائزیشن،بمقام گورنمنٹ پرائمری سکول ٹبی سیداں تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم۔مورخہ 12 مئی 2023بروز جمعہ 3 بجے سے 5 بجے تک مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا۔یاد رھے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خود فرماتے ہیں۔ماہر ڈاکٹرچائلڈ سپیشلسٹ میڈیکل سپیشلسٹ۔فزیو تھراپسٹ کی ٹیم نے بلا معاوضہ مستحق عوام کی امراض کی تشخیص کے بعد ادویات فراہم کیں سینکڑوں مرد و خواتین کا علاج کے ساتھ ادویات دی گئیں۔بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔بلڈ پریشر کے مریضوں کا فری ٹیسٹ اور دوا دی گئ۔مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا. اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں. الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے۔


0 comments
bottom of page