top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان اویسیہ عمرہ گروپ زائرین کے ساتھ ساتھ الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے ماہر 12 ڈاکٹرز کی ٹیم اویسیہ گروپ کے عمرہ زائرین کے طبی مسائل حل کرنے کے لیے پیش پیش


دینہ(ادریس چودھری)الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان اویسیہ عمرہ گروپ زائرین کے ساتھ ساتھ

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے ماہر 12 ڈاکٹرز کی ٹیم اویسیہ گروپ کے عمرہ زائرین کے طبی مسائل حل کرنے کے لیے پیش پیش ۔ الفلاح فاؤنڈیشن 24 گھنٹے عمرہ زائرین کے لیے اپنی خدمات سر انجام دیتی رہی اور مریضوں کے معائنے سے لے کر ادویات تک کی سہولت دی ۔۔ جس پر عمرہ زائرین نے اطمینان کا اظہار کیا ۔

یاد رہے اویسیہ گروپ کے پوری دنیا سے آئے بڑی تعداد میں ذائرین نے اپنے شیخ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کے ساتھ اجتماعی عمرہ مبارک کی سعادت حاصل کی

سالکین سلسلہ عالیہ اپنی شیخ کی والہانہ محبت میں عمرہ مبارک کی سعادت کے لیے دنیا کے کونے کونے سے تشریف لائے۔

یاد رہے کہ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی 15 روزہ دورے پر سعودیہ عرب میں موجود ہیں

اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر صحبت شیخ میں سالکین کی تربیت فرما رہے ہیں اور ذکر قلبی کے موضوع پر لیکچر دے رہے ہیں۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page