دینہ(رانامحمد عاصم)الصدیق ویلفیئر سوسائٹی اور ریسکیو 1122 کے تعاون سے دینہ کے دور دراز علاقے ٹلہ جوگیاں میں موجود گاؤں کے 3 گورنمنٹ سکولز ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ناڑہ ، گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھوک بدر ، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول ڈھوک بدر میں مستحق بچوں اور بچیوں میں گرم جرسیاں تقسیم کی گئی ہیں ، اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر رانا سعید احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ جبران محمود کمیونٹی انسٹرکٹر بھی ان کے ہمراہ تھے انھوں نے اپنے ہاتھوں سے سٹوڈینٹس میں جرسیاں تقسیم کی اور کلاسسز کا وزٹ بھی کیا اور بچوں سے بات چیت بھی کی اس موقع پر سعید احمد صدر الصدیق ویلفیئر سوسائٹی موجود تھے ، اساتذہ اور ہیڈ ٹیچرز نے اس کاوش پر الصدیق ویلفیئر سوسائٹی اور ریسکیو 1122 کا شکریہ ادا کیا ، الصدیق ویلفیئر سوسائٹی تمام احباب کا شکریہ ادا کرتی ہے جنھوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا
top of page
bottom of page
Comments