top of page

الشفا آئی ہسپتال راولپنڈی مریضوں کو آنکھوں میں لگنے والے انجیکشن لگانے کاسلسلہ روک دیا گیا۔مریض خوار

منگلا ( آصف محمود چوہدری) الشفا ائی ہسپتال راولپنڈی مریضوں کو انکھوں میں لگنے والے انجیکشن لگانے کا سلسلہ روک دیا گیا مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا پاکستان بھر سے مریض خوار ہونے لگے او پی ڈی ریسپشن پر مریضوں کو معلومات دینے سے سٹاف قطرانے لگا تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں انکھوں میں لگنے والے انجیکشن غیر معیاری اور جعلی ہونے کا سکینڈل سامنے انے پر تحقیقات کا عمل شروع کیا گیا ذرائع کے مطابق ان انجیکشنوں سے سو کے قریب مریض انکھوں کی روشنی سے مکمل محروم ہو گئے جس پر وزیراعلی پنجاب نے فوری تحقیقات کا حکم دیا اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا کہا الشفا ہسپتال راولپنڈی میں بھی انکھوں میں لگنے والے انجکشنوں کا سلسلہ روک دیا گیا مریضوں کو درست معلومات تک مہیا نہیں کی جا رہی ملک کے دور دراز حصوں سے انے والے مریض ہسپتال پہنچ کر خوار ہوتے ہیں جن کو پھر اگلی تاریخ دے دی جاتی ہے یہی سلسلہ گزشتہ کئی ماہ سے چل رہا ہے مریض بیچارے خوار ہو رہے ہیں عوام نے وزیراعلی پنجاب اور وزیر صحت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا کیوں نہ کہ مہنگائی کے سخت ستائے ہوئے عوام ہزاروں روپے کرایہ خرچ کر کے ہسپتال پہنچ کر خوار ہوتے ہیں اور ان کی صحت ٹھیک ہونے کی بجائے مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ علاج کا تسلسل گزشتہ کئی ماہ سے ٹوٹا ہوا ہے عوام نے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page