top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

الخدمت فاٶنڈیشن دینہ کے زیراہتمام مستحقین میں رمضان پیکج تقسیم

دینہ:(محمدنبیل حسن) الخدمت فاٶنڈیشن دینہ کے زیراہتمام مستحقین میں رمضان پیکج تقسیم۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز دینہ میں الخدمت فاٶنڈیشن کے زیراہتمام سو سے زاٸد مستحقین خاندانوں میں مفت راشن پیکج تقسیم کردیاگیا۔اس موقع پر امیدوار حلقہ پی پی پچیس ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے مستحقین میں راشن تقسیم کیا۔راشن میں مختلف ضروریات اشیٕا شامل تھی۔اس موقع پر فیاض بٹ جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب اور دیگر عہددران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے کہا کہ رمضان غم خواری کا مہینہ ہے اس میں بڑھ چڑھ کرلوگوں کی مدد کرنی چاہیے۔اپنے اردگرد کسی کو بھوکہ نہ رہنے دیں راشن دیں تاکہ سحری و افطاری باآسانی کرسکیں۔الخدمت فاٶنڈیشن تحصیل دینہ کے علاوہ ضلع بھر میں کام کررہی ہے۔مخیرحضرات الخدمت فاٶنڈیشن کیساتھ تعاون کریں تاکہ مزید مستحقین تک راشن پہنچ سکے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page