top of page

اضافی چارج،طارق جاوید کو تین ماہ کے لیےچیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ تعینات کر دیا گیا

دینہ(پروفیسر خورشید احمد ڈار)مسٹر طارق جاوید میونسپل آفیسر ریگولیشن M.C جہلم کو میونسپل کمیٹی دینہ میں تعینات کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ کی پوسٹ ایک عرصہ دراز سے خالی تھی مزکورہ پوسٹ ملک محمد علی کی وفات سے خالی ہوئی تھی محکمے نے مسٹر طارق جاوید میونسپل آفیسر ریگولیشن M.C جہلم کو اضافی چارج دے کر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ تعینات کر دیا ہے حکم حذا کا اطلاق تین ماہ کے لیے ہوگا ۔۔بلاشبہ اب لوگوں کے دیرینہ مسائل حل ہو جائیں گے


0 comments
bottom of page