top of page

اشیاء خوردونوش کو من مانی قیمتوں پر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ڈی سی جہلم

جہلم( ظہیر عباس)اشیاء خوردونوش کو من مانی قیمتوں پر فروخت کرنے اور سرکاری ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ایسے عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہ دی جائے، پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی مارکیٹ میں نظر آنی چاہیے نہ کہ کاغذوں پر۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں کہی۔ انہوں نے بعض بنیادی استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور ریٹ لسٹوں کو نہ لگانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے تمام پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ عوامی ریلیف کی خاطر مجسٹریٹس اپنی کارکردگی بہتر بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کو چیک کریں عید کے نام پر لوٹ مار اور من مانے ریٹ ہر گز برداشت نہیں کئے جائیں گے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page