جہلم( ادریس چودھری Jhelumnews.uk) اشتیاق احمد کیانی نے بطور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ون کالا گوجراں جہلم سکول کو آج جائن کر لیا۔آج ایک پروقار تقریب میں اشتیاق احمد کیانی نے اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول جہلم سے پروموشن حاصل کرنے کے بعد بطور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کالا گوجراں کو جائن کرلیا ، گورنمنٹ اسلامیہ ہائر سکنڈری سکول جہلم سے پرنسپل اسلامیہ ہائر سیکنڈری سکول محمد آصف گوندل کی قیادت میں ایک وفد جس میں انعام الحق ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ الطاف حسین ہائی سکول جہلم ،شفقات احمد کیانی ،عادل فاروق ،سید اعجاز حسین شاہ ، رضا خان ،عمر فاروق ،رضوان کیانی ،علی رشید ،عمران احمد ،ظہیر الدین خان ،عبدالوحید پراچہ ، احسان الہی شاکر ،شاہد جمیل اور خرم صدیق شامل تھے ،ادارہ ہذا میں پہلے سے موجود ہیڈماسٹر محمد آمین اور ان کے سٹاف ممبران میں سے انور سہیل ،زاہد محمود ،خرم علی اصغر ، عدیل ا قبال ،مظہر حسین اور پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری وحید حیدر اور ان کی ٹیم سے چوہدری راشد محمود صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم ،چوہدری شبیر حسین نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم اور میڈیا سیکرٹری چوہدری افضال محمود نے وفد کو ویلکم کیا ،سربراہ ادارہ اشتیاق احمد کیانی نے پرتپاک ویلکم کرنے پر تمام سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ادارہ کی ساکھ مزید بہتر بنانے کے لئے اپنے سٹاف کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے اور اپنی ساری توانائیاں سچے جذبے کے ساتھ بہتر سوچ اور اچھی ویژن کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کے مرحلہ جات انشاءاللہ کامیابی سے طے کریں گے ۔پہلے سے موجود ہیڈ ماسٹر محمد امین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور آخر پر اعجاز بخاری نے ادارے کی کامیابی و کامرانی کے لیے دعا فرمائی
۔
Comments