top of page

اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والے ملزم سمیت 2 منشیات فروش ملزمان،ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

جھلم(ڈاکٹرعمران جاویدخان) جہلم پولیس کا پیشہ ور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والے ملزم سمیت 02 منشیات فروش ملزمان اور ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار، مقدمات درج چوٹالہ پولیس نے چوری کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، اشتہاری مجرم کو پناہ دے کر فرار ہونے میں مدد دینے والے ملزم عبدالجبار کو گرفتار کر لیا،جبکہ منشیات فروش ملزم اعجاز کو گرفتار کر کے ملزم سے 520 گرام چرس برآمد کر لی، سوہاوہ پولیس نے منشیات فروش ملزم طاہر زمان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کر لی، للہ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کامران کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر لیے، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج قانون ہاتھ میں لینے والے اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ


0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page