top of page

اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں ضلع جہلم کا نام روشن کرنے والی طالبات کا دینہ کا دورہ. شاندار استقبال



دینہ(ظہیر عباس Jhelumnews.uk) اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں جہلم کا نام روشن کرنے والی القاسم انسٹیٹیوٹ برائے اسپشل بچگان جہلم کی طالبات کا دینہ میں شاندار استقبال. تفصیلات کے مطابق حال ہی میں القاسم انسٹیٹیوٹ برائے اسپشل بچگان جہلم کی طالبات ماریہ اور زنیرہ نے جرمنی میں منعقد ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں شرکت کی اور سائیکلنگ و پاور لفٹنگ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔طالبہ ماریہ منظور نے 170 ممالک میں سلور میڈل جیت لیا۔دونوں بچیوں کے وطن واپس پہنچنے پر جی ٹی روڈ دینہ کے مقام پر بلال حسنین مینجنگ ڈائریکٹر القاسم ویلفیئر انسٹیٹیوٹ برائے سپیشل بچگان دینہ ، طارق بٹ صدر القاسم انسٹیٹیوٹ جہلم ، عمر بٹ جنرل سیکرٹری القاسم انسٹیٹیوٹ جہلم ، راجہ فیضان ، عبداللہ نیازی اور وقاص خان نے شاندار استقبال کیا۔پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔دونوں بچیوں کو کامیابی پر مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کے لئے خصوصی دعا کی۔یقینا دونوں بچیوں نے نہ صرف جہلم بلکہ پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page