سوہاوہ(ظہیر عباسJhelumnews.uk)ایس ایچ او سوہاوہ عثمان تصدق اور ٹیم کی اہم کارروائی،تفصیلات کے مطابق شہری کے ساتھ اسلحہ کے زور پر دھمکیاں دے کر زیادتی کرنے، اور نازیبا ویڈیو بنانے والے 02 ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ، ملزمان کی شناخت صہیب اور شاہ میر کے ناموں سے ہوئی ہے، مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے مجھے کھلی جگہ پر لے جا کر اسلحے کے زور پر دھمکیاں دیں، زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی،ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30بور معہ راؤنڈز برآمد کر لیے گئے ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ زیادتی جیسے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم میں ضلعی صدر ایک طرف جبکہ ضلعی یوتھ کے صدر کا رخ دوسری طرف نہ کوئی میٹنگز نہ کوئی رابطے پاکستان تحریک...
جہلم(رانا محمد عاصم سے)ڈاکٹر محمد صدیق نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا، پرو -وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کو...
bottom of page
留言