مقدمہ میں نامزد پولیس اہلکا ولید حیدر
پنڈدادنخان (صفرعلی خانJhelumnews.uk ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی خصوصی دلچپسی اسلحہ کے زور پر تین لاکھ کی لکڑی ہتھیانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق
تھانہ جلالپور کی حدود میں واقع کوٹ عمر کے رہائشی دوسگے بھائی پولیس اہلکاران راجہ ولید اور راجہ احسن نے محکمہ اور وردی کی آڑ میں شریف النفس شہری کو چونا لگاتے ہوئے ان کی زمین میں پڑی تین لاکھ مالیت کی لکڑی ہتھیانے کی کوشش میں انت مجادی لکڑی مالک راجہ مامون نے قیمتی لکڑی اٹھانے سے روکنے کی کوشش کی تو محکمہ پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں نے محکمانہ اور اسلحہ کارعب جھاڑتے ہوئے ساتھیوں سمیت دھاوا بول دیا پولیس کے شیرجوان راجہ ولید نے فائر بھی کیا اور ساتھیوں نے ڈنڈے سوٹے برسائے اور ہاتھا پائی کے دوران کپڑے بھی پھاڑ دیے لکڑی سے بھری ٹرالی لے کر فرار ہوگئے راجہ مامون عبداللہ نے تمام واقعہ کی تحریری درخواست تھانہ جلالپور شریف میں جمع کروا دی جس پر ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف احسان شاہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے لکڑی فروخت ہونے سے پہلے فیکٹری موڑ دھریالہ جالپ کے قریب سے برآمد کرلی تمام تر محکمانہ کاروائی کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس أفیسر ناصر محمود باجوہ کی خصوصی ہدایات پر تھانہ جلالپور شریف نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی
مقدمہ میں نامزد پنجاب پولیس کا شیرجوان احسن
Comments