top of page

اسلام آباد میں شاعر و محقق فرزند علی ہاشمی کی حالیہ کتاب ''ایوب محسن '' کی تقریب رونمائی

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز)ادبستان کے بانی اور معروف غزل و صوفی گائیک اقدس ہاشمی نے میڈیا کوآرڈینیٹر ادبستان آکاش علی مغل کے ہمراہ اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد میں شاعر و محقق فرزند علی ہاشمی کی حالیہ کتاب ''ایوب محسن (شخصیت و فن)'' کی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔ اس موقع پر ادب سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات موجود تھیں جن میں ڈاکٹر خالد اقبال یاسر، ڈاکٹر نثار ترابی، ڈاکٹر ذاہد حسن چغتائی، ڈاکٹر روش ندیم، ڈاکٹر حمیرا اشفاق، نسیمِ سحر، ڈاکٹر عارف فرہاد سمیت دیگر شامل تھے۔ اقدس ہاشمی نے تقریب کے آغاز میں فرزند علی ہاشمی کی تحریر کردہ منقبت بھی پیش کی اور بعد اذاں غزل گائیکی سے بھی حاضرین کو محظوظ کیا۔ اس موقع پر ملک کے مشہور و معروف شاعر امجد اسلام امجد کے لیے بلندءدرجات کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page