چوہدری محمد سلیم باگڑی پنڈدادنخان
اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان میڈم نادیہ پروین کا قبرستان کی زمین پر قبضے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایکشن
گزشتہ روز پرانی ٹاؤن کمیٹی پنڈدادن خان والے قبرستان کی سوشل میڈیا پر لگنے والی خبر پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان میڈم نادیہ پروین کا انتظامیہ کے ساتھ ایکشن لیتے ہوئے قبرستان والی زمین سے متعلقہ پٹواری کے ساتھ قبرستان کا دورہ موقع کا معائنہ کیا اور معلومات حاصل کرتے ہوئے یقین دلایا کہ قبرستان کے تقدس کو کسی صورت پامال نہیں ہونے دیا جائے گا اور کسی بھی شخص کو قبرستان کی جگہ پر قابض نہیں ہونے دیا جائے گا پٹواری اور دیگر عملہ پڑتال کرتے ہوئے حقائق پیش کریں ٹاؤن کمیٹی پنڈ دادن خان کا عملہ اور مشینری قبرستان کو جانے والے راستے کو مکمل طور پر صاف کرے اور عوام کو چاہیے کسی مخیر شخصیت سے مل کر قبرستان کی گرنے والی چار دیواری کو دوبارہ تعمیر کرائیں عوامی وسماجی حلقوں نے انتظامیہ کے ایکشن لینے پر شکریہ ادا کیا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے اس قبرستان کی باؤنڈری لائن متعین کی جائے اور قبرستان کے حدود میں کھولے جانے والے دروازے کو فوری طور پر بند کرایا جائے تاکہ مستقبل میں بھی کوئی فرد اس جگہ پر قابض ہونے کی کوشش نہ کر سکیں
Comments