پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو کا تجاوزات کے خلاف آپریشن دھریالہ جالپ میں ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کروا دیا، سڑکیں فٹ پاتھ اور راستے عوام کی ملکیت ہوتے ہیں جن پر قبضہ کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا،انور علی کانجو۔تحصیل بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بھی گرینڈ آپریشن کیا جائے اور سرکاری زمینیں وگزار کروائی جائیں،اہل علاقہ کا مطالبہ .تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو نے تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن شروع کردیا علاقہ جالپ کے معروف کاروباری مرکز دھریالہ میں جہاں پر نہ صرف منڈی بہاؤالدین جہلم روڈ پر جانے والی ٹریفک متاثر ہوتی تھی بلکہ یہاں کھڑے ہوئے درجنوں کی تعداد میں رکشوں اور ڈھابوں کے باعث موٹر سائیکل سواروں اور عام عوام تک کا گزرنا انتہائی مشکل ہو گیا تھااسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو نے تجاوزات مافیا کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے وسیع پیمانے پرآپریشن شروع کر دیا ہے جہلم روڈ کے دونوں سڑک اطراف قائم تجاوزات کو مسمار کرادیا اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے مطالبہ کیا ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف بھی گرینڈ آپریشن کیا جائے اور سرکاری زمینیں وگزار کروائی جائیں اسسٹنٹ کمشنر انور علی کانجو کا کہنا تھا کہ سڑکیں فٹ پاتھ اور راستے عوام کی ملکیت ہوتے ہیں جن پر قبضہ کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا تحصیل بھر میں جہاں جہاں تجاوزات قائم ہیں خود ہٹا لیں ورنہ انتظامیہ بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی گی اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم میں ضلعی صدر ایک طرف جبکہ ضلعی یوتھ کے صدر کا رخ دوسری طرف نہ کوئی میٹنگز نہ کوئی رابطے پاکستان تحریک...
جہلم(رانا محمد عاصم سے)ڈاکٹر محمد صدیق نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا، پرو -وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کو...
bottom of page
Comments