top of page

اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان لوگوں کے لیے مسیحا بن گئے


اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان لوگوں کے لیے مسیحا بن گئے۔

اے سی پنڈدادنخان انور علی کانجو عوام کی مشکلات ختم کرنے کیلئے کوشاں و پر عزم۔

(راجہ محمد رمضان ، تصور حسین ولیال)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو عوام کی مشکلات کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد ان سے مطمئن ہونا شروع ہو گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نے چارج سنبھالتے ہی تحصیل پنڈدادنخان کی عوام کے مسائل سننا شروع کر دئیے تھے جس کے آثار وقت کے ساتھ ساتھ نظر آنا شروع ہو گئے ہیں اسسٹنٹ کمشنر نے ہر سائل کی بات و مسلئے کو توجہ سے سنا چاہے وہ نہری علاقے میں پل بنانے کا مسلئہ ہو یا پھر کسی گلی میں سیوریج سسٹم کا مسلئہ ہو ان سب مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے ساتھ میل جول میں مسائل سننے کو بھی ترجیح دی ہے اور سب سے خوش آئند بات یہ ہے کہ کانجو صاحب بہت سے علاقائی وٹس ایپ گروپس کے ممبر بھی ہیں اور ان گروپس میں زیر غور آنے والے مسائل کی نشاندھی پر ایکشن بھی لیتے ہیں جبکہ گزشتہ دنوں تحصیل پنڈدادنخان کے مسائل کے نام سے وٹس ایپ گروپ میں مختلف مسائل کی نشاندھی کی گئی جن میں للہ شہر میں واٹر سپلائی اور بھیلوال میں مردار گوشت فروخت کرنے کا معاملہ اور آر ایچ سی للہ ٹاون کا مسلئہ اور پھر ایک بیروزگار معذور نوجوان جو للہ سے تعلق رکھتا ہے اس سے ملاقات کرنا۔ ان سب مسائل کی نشاندھی پر اے سی نے فورا ایکشن لیا اور ضابطہ قوانین کے مطابق قانونی کارروائی بھی کی اور معذور بیروزگار نوجوان کو نوکری دینے کا وعدہ بھی کیا۔ تحصیل پنڈدادنخان کی عوام اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کو ان کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ انور علی کانجو بغیر کسی سیاسی دباؤ کے عام عوام کے مسائل سنتے رہیں گے اور ان مسائل کو حل کرنے کیلئے کوشاں اور پر عزم رہیں گے

۔

0 comments

Σχόλια

Βαθμολογήθηκε με 0 από 5 αστέρια.
Δεν υπάρχουν ακόμη βαθμολογίες

Προσθέστε μια βαθμολογία
bottom of page