top of page
Writer's pictureJhelum News

اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر رجسٹری کروانے کا مسئلہ حل کروا دیا

دینہ ( پروفیسر خورشید ڈار) اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر رجسٹری کروانے کا مسئلہ حل کروا دیا ہے سماجی سیاسی زعماء دینہ کا اظہار تشکر تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے رجسٹری کا کام تحصیل دینہ میں نہیں ہوتا تھا منیر خان تحصیلدار دینہ کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر معطل کیا گیا تھا روٹین میں فوری طور پر کسی مجاز آفیسر کو اضافی چارج دے دیا جاتا تھا مگر اس دفعہ ایسا نہیں ہوا سینکڑوں لوگ روزانہ بسلسلہ رجسٹری تحصیل افس دینہ جاتے تھے اور تحصیلدار نہ ہونے کی بنا پر واپس لوٹ جاتے تھے اس حوالے سے سعدیہ ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا کردار انتہائی مثالی تھا انہوں نے فوری طور پر ڈی سی جہلم کو اضافی چارج دینے کی استدعا کی تھی تاخیر ہونے پر انہوں نے متعدد بار ڈی سی جہلم کو ریمانڈر بھی بھیجا تھا بہرحال ان کی مسلسل کاوش سے گزشتہ روز سوہاوہ کے تحصیلدار کو ایڈیشنل چارج دے دیا گیا ہے اب زیر التوا رجسٹری کا مسلہ حل ہو جائے گا تقریباً پچاس لوگوں کے پاس پاور اف اٹارنی تھی جو عنقریب ختم ہونے والی تھی سماجی زعما دینہ نے سعدیہ ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی کاوشوں کی تعریف کی ہے اور توقع کی ہے کہ وہ بدستور اسی جذبے کے تحت اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتی رہیں گی

0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page