دینہ(عرفان محبوب سے) اسسٹنٹ کمشنر دینہ محترمہ سعدیہ ڈوگر کا دورہ یونین کونسل مغل آباد، اب گاوں چمکیں گے کے حوالے سے نمبرداران اور معززین علاقہ سے اہم بیٹھک ،اپنے اپنے دیہاتوں کو صاف ستھرا بنانے کے لئے ہدایات جاری ،تفصیلات کے مطابق اے سی دینہ محترمہ سعدیہ ڈوگر کا تحصیل دینہ کی یونین کونسل مغل آباد میں وزیر اعلی کی قیادت میں شروع ہونے والا پروگرام اب گاوں چمکیں گے کے حوالے سے یوسی مغل آباد کے تمام نمبرداران اور علاقہ معززین سے میٹنگ کی اس موقعہ پر انہوں نے حاضرین سے اپنے اپنے گاوں کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے تجاویز لیں اس موقعہ پر انہوں نے ایک گروپ کی شکل میں ٹیم تشکیل دی اس گروپ میں اے سی آفس دینہ سے ایک نمائندہ شامل ہو گا جو کہ علاقے کے گاؤں کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے کام کریں گے گاؤں والوں سے اپیل کی گی کہ صفائی والے عملہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے گھر کو کوڑا کرکٹ ورکرز کے حوالے کریں پروگرام کو تیز اور بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے اس موقعہ پر تمام حاضر نمبرداران سمیت علاقہ کی معروف سیاسی نوجوان شخصیت چوہدری توقیر عباس ،میاں محمدشفیق سابق کسان کونسلر اور چوہدری احتشام نے بھی اپنی اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے تعاون کا یقین دلایا ،سیکرٹری یونین کونسل مغل آباد طاہر ایوب نے حاضرین کو بریفنگ دی ،
top of page
bottom of page
Comentarios