top of page

اسسٹنٹ کمشنر دینہ حمد اللہ کی صحافیوں کے وفد سے گفتگو

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) سرکاری ملازمین کو متحرک کردیا ریونیوعملہ کوہدایات جاری کی ہے کہ کام کے سلسلہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں اور مسائل حل کرنے میں کوتاہی نہ برتیں اسسٹنٹ کمشنر دینہ حمد اللہ کی صحافیوں کے وفد سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق دینہ صحافیوں کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے ملاقات کی جس میں سہیل انجم قریشی،سید ذوالقرنین شاہ اور فیصل محمود شامل تھے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ریونیو عملہ کو پابند کیا گیا ہے کہ دفاتر میں اپنی حاضری کویقینی بنائیں تاکہ آنے والے سائلین دربدرکی ٹھوکریں نہ کھائیں انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبودکیلئے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں سائلین کوہرممکن ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے میرٹ پر کام کو ترجیح بنیادوں پر حل کیاجائے کام میں کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی دینہ شہر انشاءاللہ چند دنوں میں صفائی اور تجاوزات کے مسائل سے نکلے گا اور دینہ شہر کو ایک ماڈل شہر بنا کر دم لیں گے ہر سرکاری ملازم آپکو کام کرتا نظر آئے گا نکمے ملازمین کی یہاں کوئی جگہ نہیں عوام کو اگر کسی محکمے اور اہلکار کے خلاف کمپلین ہو وہ برائے راست مجھے آگاہ کریں یہ عوامی مسائل کے حل کرنے کا دفتر ہے اور میرے ہوتے ہوئے بروقت اور میرٹ پر کام ہوگا۔

0 comments
bottom of page