top of page

اسسٹنٹ کمشنر دینہ حمد اللہ کا صفائی کے حوالے سے منگلا روڈ دینہ کا دورہ

دینہ (رضوان سیٹھی سے) اسسٹنٹ کمشنر دینہ حمد اللہ کا صفائی کے حوالے سے منگلا روڈ دینہ کا دورہ ، دوکاندار اپنی دوکانوں کے آگے صفائی کا خاص خیال رکھیں ، ہر دوکاندار اپنا گند اپنی دوکان کے اندر رکھے گئے بن کا استعمال کریں ، اگر کسی کی دوکان کے آگے گند پایاگیا تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،یہ ہمارا شہر ہے اس کی صفائی ستھرائی ہم سب پر فرض ہے ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ حمد اللہ ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ حمد اللہ نے صفائی کے بارے میں نوٹس لیتے ہوئے منگلا روڈ دینہ کا دورہ کیا جہاں فرداً فرداً ہر دوکاندار کو ملے اور کہا کہ صفائی کے معاملے پر خصوصی دھیان رکھا جائے ، مارکیٹ حضرات اپنی دوکانوں کے آگے یا باہر گند کسی کو نہ پھینکنے دیں اور اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھیں ، اس میں کوئی نرمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، صفائی نصف ایمان ہے یہ ہم سب پر فرض ہے ، اگر کسی دوکان کے آگے گند یا دوکاندار روڈ پر پھینکتے پکڑا گیاتو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

0 comments
bottom of page