top of page

اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور سی او بلدیہ دینہ نے دینہ میں آپریشن کیا تو قبضہ مافیا کی دوڑیں لگ گئیں. کسی قسم کی تجاوزات نہیں ہونے دینگے قانون سب کے لیے برابر ہے اسسٹنٹ کمشنر دینہ

دینہ(ملک ندیم عباس)اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور سی او بلدیہ دینہ نے دینہ میں آپریشن کیا تو قبضہ مافیا کی دوڑیں لگ گئیں. کسی قسم کی تجاوزات نہیں ہونے دینگے قانون سب کے لیے برابر ہے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر اور سی او بلدیہ دینہ گلشن نورین نے عملہ کے ھمراہ تجاوزات بارے منگلا روڈ ،داتا روڈ اور مین بازار میں آپریشن کیا ناجائز قبضے ہٹا دئیے گئے، بجری سیمنٹ سے بناۓ گئی سیڑھیاں اور تھڑے بھی توڑ دئیے گئے تاکہ تنگ راستے کھلے اور صاف ہوجائیں جس سے شہر بھر میں خریداروں کو کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ھوں جس پر عوامی سماجی و مذہبی علاقوں نے اس کارکردگی کو سراہا اور اپیل کی ہے کہ ایسے آپریشن روز کی بنیاد پر ہونے چاہیں اور ان دوکانداروں کو اپنی حد میں رہنے پر عمل درآمد کو ہی یقینی بنانا چاہیے جبکہ انتظامیہ دینہ نے دوران آپریشن کہا کہ کسی قسم کی بھی تجاوزات برداشت نہیں کی جاۓ گی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جاۓ گی اورکسی کی سفارش نہ سنی جاۓ گی کیونکہ قانون سب کے لیے برابر ہے اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر اور سی او بلدیہ دینہ کی اس کوشش کی بے حد تعریف کی




0 comments
bottom of page