جہلم ادریس چودھری Jhelumnews.uk ) اسسٹنٹ ایجوکیشن ایسوسی ایشن جہلم کی جانب سے سی ای او ایجوکیشن جہلم محترمہ کوثر سلیم صاحبہ کے اعزاز میں شاندار ظہرانے کا اہتمام.
اسسٹنٹ ایجوکیشن ایسوسی ایشن جہلم کی جانب سے سی ای او ایجوکیشن جہلم محترمہ کوثر سلیم صاحبہ کے اعزاز میں شاندار ظہرانے کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر ای ای اوز نے میڈم صاحبہ کی خدمات کو سراہا ۔ اے ای اوز ایسوسی ایشن کے صدر مطیع اللہ کا کہنا تھا کے میڈم نے بطور ڈی ای او قابلِ قدر خدمات سر انجام دیں ۔ اُنکی بطورِ سی ای او تقرری ہمارے لیے اعزاز ہے۔میڈم صاحبہ ایک تعلیم دوست اور اُستاد دوست شخصیت ہیں انہوں نے آتے ہی اساتذہ کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے ہیں۔ جس میں کنٹریکٹ اساتذہ کی کنٹریکٹ توسیع قابلِ ذکر ہے.اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن نے تمام اے ای اوز کا شُکریہ ادا کیا۔ اور صوبہ بھر میں جہلم کی نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر تمام اے ای اوز کو داد دی۔ اُنکا کہنا تھا کہ ہمارے اے ای اوز انتہائی محنتی ہیں اور مجھے پورا بھروسہ ہے کہ ہماری ٹیم ضلع جہلم میں تعلیم کی بہتری کے لیے بھر پور کوشش کے گی.تقریب کے اختتام پر سی ای او صاحبہ کو تحائف پیش کیے گئے
۔
۔
۔
Comments