پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس عباسJhelumnews.uk ) حکومت کو اربوں روپے سالانہ ٹیکس ادا کرنے والی تحصیل پنڈدادنخان کے عوام دورِ جدید میں بنیادی سہولیات سے محروم ، پنڈ دادن خان اور ضلع جہلم کے سیاست دانوں اور انتظامیہ نے عوام سے نگاہیں چرا لیں علاقہ کے عوام بے یار و مددگار ہو کر رہ گئے دھریالہ جالپ سے جلال پور شریف تک مین پنڈ دا دن خان جہلم روڈ بڑے گڑھوں میں تبدیل ہو جانے کے باعث بڑی گاڑیوں کے لیے سارا دن بلاک رہی محکمہ ہائی وے جہلم سمیت پوری انتظامیہ ٹس سے مس تک نہ ہوئی پورا مین روڈ گڑھوں میں تبدیل ہو چکا ہے کوئی محکمہ مرمت کرنے کی ذمہ داری قبول نہیں کر رہا .تفصیلات کے مطابق پنڈ دادن خان جہلم کی تعمیر کا منصوبہ التوا ہونے کے باعث جگہ جگہ سے بڑے گڑھوں میں تبدیل ہوگئی مین روڈ ضروری مرمت نہ ہونے کی وجہ سے تباہ و برباد ہو چکا ہے سابق وفاقی وزیر فواد چو ہدری نے ڈیڑھ سال قبل 128 کلومیٹر روڈ کی تعمیر کے لیے 18 ارب روپے کی منظوری کی نوید سنائی، روڈ کی تعمیر کا کام پانچ فیزز میں تبدیل کیا اور تین فیزز پر یک دم کام شروع کروا دیا کنٹریکٹرز نے پوری روڈ ا کھاڑ کر رکھ دی اور مسلم لیگ نون کے دور میں وہ کام بھی بند ہو گیا جبکہ باقی دو فیزز پر کام شروع ہی نہیں ہوا اور نہ ہی اس کی مرمت کی گئی جس کی وجہ سے یہ پورا روڈ ٹرانسپورٹر اور عوام کی مشکلات میں اضافے کا موجب بن چکا ہے حلقہ کے عوام سیاسی طور پر لاوارث اور انتظامی طور پر بے یارو مددگار ہو چکے ہیں اج سارا دن مین روڈ بڑی لوڈر گاڑیوں کے لیے بند رہا انڈسٹریل زون ہونے کی وجہ سے مذکورہ روڈ پر بڑی چھوٹی گاڑیوں کا رش رہتا ہے روڈ کی حالت زار کے باعث سیمنٹ، ریت، لائم سٹون، جپسم،سوڈا ایش اور کوئلے کی ترسیل متاثر ہوتی ہے
top of page
bottom of page
Comments