top of page

اداروں اور شہدا کی یادگار کو حملے کرکے نقصان پہنچانا کونسا احتجاج، شدید مذمت کرتے ہیں،،یونس شہباز

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونسJhelumnews.uk)ملک کے سلامتی اداروں اور املاک کو نقصان پہنچانے والے ملک کو اندرونی نقصان پہنچا رہے ہیں ایسے عناصر کی شدید مذمت کرتے ہیں ،یونس شہباز سابق صدر ڈویژنل یونین آف راولپنڈی،اداروں اور شہدا کی یادگار کو حملے کرکے نقصان پہنچانا کونسا احتجاج ہے اس عمل سے دشمن ملک بھارت سمیت دیگر ملک دشمن عناصر جشن منا رہے ہیں ،چوہدری اختر ارائیں .۔تفصیلات کے مطابق 9مئی کو ملک بھر میں جو پرتشدد مظاہروں کے دوران قومی و سلامتی اداروں اور املاک کو جو بھاری نقصان پہنچایا گیا ملک بھر کی محب وطنوں کی طرح شہیدوں اور غا زیوں کی سر زمین تحصیل پنڈدادنخان کے عوام میں بھی ملکی املاک اور اداروں کو نقصان پہنچانے والوں کے ملک دشمن اقدامات کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر یونس شہبا ز نے اس افسوس ناک سانحہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کی ہمدردی میں ملکی املاک اور اداروں کو نقصان نہ پہنچایا سیاسی ہمدردی ضرور ہونی چاہیے پرامن احتجاج ہر ایک کا حق ہے لیکن ملک کو نقصان پہنچانے کا حق کسی کو نہیں ایسے عمل سے دنیا بھر میں ملک کی جگ ہنسائی ہورہی ہے ہمیں اپنے ملک اور اداروں کی حفاظت خود بھی کرنی چاہیے ملکی ادارے ہیں تو ہم ہیں تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صدر اختر ارائیں نے بھی پرتشدد واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کو ہونے والے ہنگامے بڑا المیہ ہے جن شر پسند عناصر نے ملکی اداروں اور املاک کو نقصان پہنچایا ہے وہ ملک دشمن عناصر کے ہاتھوںعلا کار بن رہے ہیں ایسے عناصر کو قانون کے مطابق کڑی سزا ملنی چاہیے انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور رہنماوں سے اپیل کی ہے کہ ملکی اداروں کو کسی صورت میں نقصان نہ پہنچایا جائے اگر کوئی بھی ایسا کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ہر جماعت کے سرکردہ ایسے عناصر پر نظر رکھیں تحصیل پنڈدادنخان کا کوئی گاوں ایسا نہیں جہاں کسی شہید کا جسد خاکی سپرد خاک نہ ہو تحصیل پنڈدادنخان کے عوام نے پرتشدد عناصر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملکی اداروں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے




0 comments
bottom of page