top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

احتیاط کیجئے ، سیفٹی کو یقینی بنائیں۔منگلا ڈیم سے کل پانی کھولا جائے گا ۔ ریسکیو ذرائع

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122جہلم

احتیاط کیجئے ، سیفٹی کو یقینی بنائیں

عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ کل مورخہ 17 اگست 2023 منگلا ڈیم میں پانی کا لیول بلند ترین سطح 1242 فٹ تک ہو جائے گا ۔جس کے بعد کل مورخہ 17 اگست صبح 0900 بجے کے بعد دریائے جہلم میں مختلف اوقات میں ضرورت کے مطابق 75,000 کیوسک سے کم پانی چھوڑا جائے گا۔ جس سے دریائے جہلم میں کسی بھی قسم کے سیلاب کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے تاہم دریا میں پانی کا لیول اور پانی کے بہاؤ بڑھنے کاامکان ہے۔

آئندہ چند روز دریا میں جانے سے گریز کریں اور دریا میں نہانے اور جانوروں کو لے کر جانے سے گریز کریں۔

احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہی قیمتی انسانی جانوں اور مویشیوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

ریسکیو 1122 جہلم

0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page