top of page

احتشام جاوید کوہلی وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن نامزد ، نوٹیفکیشن جاری

الریاض ( فرحان کیانی ) حکومت پاکستا ن و فاقی وزیر برائے اوورسیز ساجد حسین طوری نے احتشام جاوید کو ہلی (صدر پی وائی او سعودی عرب) کو وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے تحت سعودی عرب میں فوکل پرسن نامزد کر دیا نوٹیفکیشن جاری ۔ احتشام جاویدکوہلی ،وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام سعودی عرب میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل/مسائل کا بخوبی علم اور ادراک ر کھتے ہیں ، سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھیں گے۔ اوورسیز پاکستانیوں بالخصوص بے سہارا پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پاکستان مشن (ز) کے ساتھ وہ پاکستانیوں کو باضابطہ بینکنگ چینلز کے ذریعے اپنی ترسیلات بھیجنے کی ترغیب بھی دیں گے ، ،احتشام جاوید کوہلی کا وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے تحت سعودی عرب کا فوکل پرسن نامز دہونا نیک شگون ہے ۔



bottom of page