جہلم(ظہیر عباس Jhelumnews.uk)اجوا مارٹ جہلم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ۔تفصیلات کے مطابق اجوا مارٹ چھاونی چوک جہلم میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تقریبا 30 لاکھ کے سامان کو راکھ میں تبدیل کر دیا۔ریسکیو 1122 کی بروقت کاروائی سے تقریبا 60 ملین کے قیمتی سامان کو نظرآتش ہونے سے بچا لیا گیا۔ایک شخص بنام زین ولد ناظم حسین معمولی زخمی بھی ہوا جس کو اسی وقت ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی۔
top of page
bottom of page
Comments