top of page
Writer's pictureJhelum News

اثریہ بوائز سکول و کالج جدید انداز میں سائنسی تعلیم کو فروغ دینے والا ادارہ ہے چئیرمین راولپنڈی بورڈ

اثریہ بوائز سکول و کالج جدید انداز میں سائنسی تعلیم کو فروغ دینے والا ادارہ ہے۔ چئیرمین راولپنڈی بورڈ


اثریہ بوائز سکول و کالج کو اس ہی سال سے نہم دھم و انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحآنات کا سنٹر بھی بنایا جائے گا۔ محمد عدنان خان




جہلم (Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر) چئیرمین راولپنڈی بورڈ محمد عدنان خان کا اثریہ بوائز سکول و کالج جہلم کا اپنے وفد کے ہمراہ آفیشل دورہ۔۔ پرنسپل محمد زاہد خورشید و ایڈمن بدر خورشید نے اساتذہ کرام کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ پرنسپل اثریہ بوائز سکول و کالج محمد زاہد خورشید نے انھیں ادارے کا تفصیلی وزٹ کروایا۔ لائبریری، فزکس، کیمسٹری، بیالوجی اور کمپیوٹر لیبز کو دیکھ کر چئیرمین راولپنڈی بورڈ کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ دینی ماحول کے ساتھ ساتھ یہاں سائنسی و جدید تعلیم کے فروغ کے لیئے جدید آلات سے مذین لیبز موجود ہیں اور طلباء کو باقاعدہ پریکٹیکل کے زریعے پڑھانا بہترین طریقہ تدریس ہے۔ چئیرمین راولپنڈی بورڈ نے جدید آلات سے مذین سائنسی لیبز کی خوب تعریف کی اور طلباء کے تدریسی ماحول کو بہت پسند کیا اور اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج کو اس ہی سال سے سالانہ امتحانات کا سنٹر بنانے کی منظوری دی اور کہا کہ اس سال نہم دہم اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ بورڈ کے امتحانات کا سنٹر اٹریہ بوائز سکول اینڈ کالج بھی بنے گا۔ چئرمین بورڈ اور وفد کے ارکان نے تمام اساتذہ کرام سے ملاقات کی اور ان کی قابلیت کو سرہایا اور میٹرک کے رزلٹ میں سو فیصد رزلٹ پرمبارک باد بھی دی۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
Couldn’t Load Comments
It looks like there was a technical problem. Try reconnecting or refreshing the page.
bottom of page