top of page

اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں سالانہ نتائج وتقسیم انعامات کی شاندار تقریب کا انعقاد

اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں سالانہ نتائج

پرنسپل محمد زاہد خورشید، ایڈمن بدر خورشیدو اسٹاف نے تقریب میں شرکت کرنے والی مشہور ومعروف سیاسی، سماجی، مذہبی اور فلاحی شخصیات کا استقبال کیا

جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج مشین محلہ نمبر ۱ اثریہ روڈ جہلم میں سالانہ نتائج وتقسیم انعامات کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے طلباء کو انعامات دیئے گے۔ اس پروقار تقریب میں ضلع بھر کی مشہور ومعروف سیاسی، سماجی، مذہبی، فلاحی و دیگر شعبہ جات کی ممتازشخصیات نے شرکت کر کے طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔جس میں خصوصی مہمانان گرامی مسٹر اینڈ مسز کیپٹن ڈاکٹر ہمایوں ہارٹ سپیشلسٹ، نیوروسرجن ڈاکٹر غلام مصطفی، سینئر صحافی دلنواز احمد چیف ایڈیٹر روزنامہ جہلم پوسٹ و ڈسٹرکٹ رپورٹر روزنامہ خبریں، سینئر صحافی راجہ شاہد، موٹروے پولیس انسپکٹر محمد ابرار، سابقہ کونسلرملک انعام، صدر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع جہلم پروفیسر شریف ساجد، جنرل سیکرٹری آل پنجاب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع جہلم راجہ رضوان اسد، مذہبی سکالر محمد عبداللہ مدرس جامعہ علوم اثریہ جہلم اور ڈائریکٹر منھاج سکول سسٹم جہلم محمد رضوان نے شرکت کرکے پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page