top of page

,,اب گاٶں چمکیں گے ،،عظمت فرید وڑاٸچ ایڈمنسٹریٹریونین کونسلزتحصیل دینہ کا موضع جلوچکUC لدھڑ کا دورہ


جھلم(ڈاکٹرعمران جاویدخان) ”اب گاٶں چمکیں گے“ نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں صوبہ بھر کے دیہی علاقوں میں صفاٸی ستھراٸی کے کام کا آغاز ہوچکا ہے۔ ضلع جہلم میں ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ضلع بھر میں ”اب گاٶں چمکیں گے“ مہم پر کام شروع کروا رکھا ہے۔ جہلم کی تحصیل دینہ میں بھی ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایات پر اور ڈی ڈی ایل جہلم اور ایڈمنسٹریٹر یونین کونسلز دینہ کی کاوشوں سے پروگرام کا آغاز ہوچکا ہے۔ عظمت فرید وڑاٸچ ایڈمنسٹریٹر یونین کونسلز تحصیل دینہ ضلع جہلم نے پروگرام ” اب گاٶں چمکیں گے“ کے سلسلے میں یونین کونسل لدھڑ کے موضع جلوچک کا گزشتہ روز دورہ کیا اور صفاٸی ستھراٸی کے کاموں کا جاٸزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر یونین کونسلز تحصیل دینہ ضلع جہلم عظمت فرید وڑاٸچ نے اہلیان علاقہ سے بھی ملاقات کی اور سیکرٹری یونین کونسل لدھڑ کو اسی طرح اپنے علاقوں سے صفاٸی ستھراٸی کے کاموں کو جاری رکھنے کی ہدایت کی

0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page