top of page
Writer's pictureJhelum News

اب گاؤں چمکیں گے ،کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر دینہ محترمہ سعدیہ ڈوگر کی یونین کونسل دھنیالہ میں نمبرداران کے ساتھ میٹنگ

دھنیالہ(مہر تنویر نمبردار ) اب گاؤں چمکیں گے ،کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر دینہ محترمہ سعدیہ ڈوگر نے یونین کونسل دھنیالہ میں نمبرداران کے ساتھ میٹنگ کی جس میں دھنیالہ کو ماڈل ویلج بنانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا سیکرٹری یونین کونسل طارق عزیز نے ترقیاتی کاموں اور حکومتی پروگرامز پر عملی کام کرنے کے حوالے سے محترمہ اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ کو بریفنگ دی ،اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ نے یونین کونسل کے عملہ سیکرٹری صاحبان ،سینٹری ورکرز اور نمبرداران کے مابین ورکنگ ریلیشن شپ پر اعتماد کا اظہار کیا اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے نمبرداران اور اہل علاقہ کو باور کروایا کہ حکومت پنجاب پروگرام اب گاؤں چمکیں گے کے حوالے سے دیہات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور صفائی مہم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے پر عزم ہے انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی کا راز اداروں اور عوام الناس کے درمیان ہم آہنگی ہی واحد ترقی کا ذریعہ جردانا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ اور ایڈمنسٹریشن عوام کی سہولت کے لیے ہر وقت میدان عمل میں ہیں اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں انہوں نے عوام کو درپیش مسائل سے مکمل آگاہی حاصل کی اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عندیہ دیا انہوں نے کہا کہ ہم نمبرداران اور عوام کے ساتھ مل کر اپنے تمام دیہات کو چمکائیں گے اور معاشرتی شعور کو اجاگر کرنے کے لیے باقاعدہ مہم کا آغاز کریں گے ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے دھنیالہ کو ماڈل ویلج بنانے اور نکاسی کے حوالے سے تجاویز پر سیر گفتگو کی اور متعلقہ محکمہ جات کو سفارشات بھیجنے کا عندیہ دیا ،اخر میں آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن کے نمبرداران نے اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہماری یونین کونسل پر خصوصی توجہ دی اور اپنی مصروفیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بڑی بردباری کے ساتھ عوامی مسائل کو سنا اور ان پر حسب ضابطہ احکامات جاری کئے عوامی نمائیندوں اور نمبرداران نے اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ ڈوگر صاحبہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر خراج تحسین پیش کیا اور ادارے کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور عہد کیا کہ ہم حکومت اور اداروں کے ساتھ مل کر وطن عزیز کے دیہات کو ضرور چمکائیں گے

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے اور روٹی 14 روپے کا ریٹ مقرر تھا 

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ، حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے ٹھس، گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page