top of page

اب گاؤں چمکیں گے۔کوٹلہ فقیر یونین کونسل میں ڈی سی جہلم نے افتتاح کر دیا


جہلم(ظہیر عباس Jhelumnews.uk )حکومت پنجاب کے انقلابی قدم، اب گاؤں چمکیں گے کا جہلم میں آغاز ، کوٹلہ فقیر یونین کونسل میں ڈی سی جہلم نے افتتاح کر دیا ۔ پروگرام کا مقصد دیہاتی علاقوں کو صاف و شفاف بنانا ہے تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے ایک انقلابی پروگرام اب گاؤں چمکیں گے کے نام سے شروع کیا گیا ہے جس میں یونین کونسل کی سطح پر ہر گلی ہر محلے کو صاف کیا جائے گا ڈی سی جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے یونین کونسل کوٹلہ فقیر میں اس پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پر معززین علاقہ اور دیگر شہری موجود تھے ڈی سی جہلم نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت شہریوں کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہے اور اسی سلسلے میں ایک بہت بڑا پروگرام اب گاؤں چمکیں گے کے نام سے آج شروع کیا جا رہا ہے شہروں میں صفائی کی صورتحال نسبتا بہتر ہوتی ہے لیکن اب ہر گاؤں سے گندگی نکاسی آب اور کچرے کے ڈھیر ختم کرکے صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے گا اب آپ نے اپنے گھروں کی طرح اپنے گاؤں کو بھی چمکانا ہے جس میں حکومت پنجاب آپ کو تمام تر وسائل مہیا کرئے گی اور مقامی لوگوں کے تعاون اور نگرانی میں یہ پروگرام کامیابی حاصل کرئے گا ۔ اہل علاقہ نے اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے پنجاب حکومت اور ڈی سی جہلم کا شکریہ ادا کیا اور ان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page