top of page

اب گاؤں چمکیں گے ،ٹیکس وصولی میں ناکامی پر یونین کونسل سیکرٹریز کے بڑے پیمانے پر تبادلے



اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے تحت عوام سے صفائی کے نام پر ٹیکس وصولی میں ناکامی پر یونین کونسل سیکرٹریز کے بڑے پیمانے پر تبادلے

جہلم(ظہیر عبّاسJhelumnews.uk)اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے تحت عوام سے صفائی کے نام پر ٹیکس وصولی میں ناکامی پر یونین کونسل سیکرٹریز کے بڑے پیمانے پر تبادلے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے تحت گھروں، دکانوں، شادی ہالز اور سروس اسٹیشنز سے ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا۔اس منصوبے کے تحت مینجمنٹ کمیٹی ہر گاؤں میں صفائی ستھرائی کے لیے سینٹری ورکرز کی ڈیوٹیاں لگائی گی۔صفائی کے نام پر گھروں ، دکانوں، پٹرول پمپس ،شادی ہالز اور سروس اسٹیشنز سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔شاید یہی وہ فیصلہ ہے جس کی وجہ سے اس پروگرام کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔غریب عوام جو کھانے کے ایک ایک لقمے کو ترس رہی ہے۔بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ ٹیکس پر سراپا احتجاج ہے۔ان پر مزید ٹیکس لگانا ظلم ہے۔عوام سے ٹیکس وصولی میں ناکامی پر پنجاب بھر کے سیکرٹریز یونین کونسلز کو اپنے ضلع اور ڈویژن سے باہر ٹرانسفر کر دیا گیا۔جس پر لاہور میں آل پنجاب سیکٹریز یونین کونسل ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا۔جس میں جہلم سمیت پنجاب بھر کے سیکرٹری یونین کونسلز نے شرکت کی۔اور پنجاب بھر کے سیکریٹری یونین کونسلز کے اپنے ضلع اور ڈویزن سے باہر تبادلے کرنے پر بھر پور مذمت اور تشویش کا اظہار کیا اور ان احکامات پر عمل درآمد نا کرنے کا فیصلہ کیا۔مزید یہ کہ فوری طور پر پورے پنجاب کے تمام اضلاع میں تمام ڈویزنل ضلعی اور تحصیل کے عہدے داران اور پنجاب کے تمام سیکریٹری یونین کونسلز کی سفارشات پر اب گاؤں چمکے گا پروگرام کا کل سے مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔کل سے پنجاب بھر کی تمام یونین کونسلز کی مکمل تالہ بندی کا اعلان بھی کیا گیا۔

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Kommentare

Mit 0 von 5 Sternen bewertet.
Noch keine Ratings

Rating hinzufügen
bottom of page