top of page

اب گاؤں چمکیں گے ،تمام یونین کونسل سیکرٹری اس پروگرام کو موثر طور پر عمل درآمد کروانے کے ذمہ دار



جہلم (ادریس چودھریJhelumnews.uk)پنجاب حکومت کے پروگرام اب گاؤں چمکیں گے پروگرام پر تیزی سے کام جاری ہے بہت جلد ضلع بھر میں اس کے اثرات نظر آئیں گے تمام یونین کونسل سیکرٹری اس پروگرام کو موثر طور پر عمل درآمد کروانے کے زمہ دار ہیں تمام دیہاتوں میں اہل علاقہ کے تعاون سے اس پروگرام کو ہنگامی بنیادوں پر فعال رکھا جائے تاکہ شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتی علاقوں میں بھی صاف و شفاف ماحول فراہم کیا جا سکے، یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے حکومت پنجاب کے انقلابی پروگرام اب گاؤں چمکیں گے کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے تحت اب تک کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی ۔

0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page