top of page

آل پاکستان نمبردارز ایسوسی ایشن کے زیر انتظام ضلع شیخوپورہ میں نمبردارز کنونشن کا انعقاد ہو

جہلم(نمائندہ جہلم نیوز ) آل پاکستان نمبردارز ایسوسی ایشن کے زیر انتظام ضلع شیخوپورہ میں عظیم نمبردارز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں آل پاکستان نمبردارز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جناب مہر ظفر عباس لک صاحب ،مرکزی صدر آل پاکستان نمبردارز ایسوسی ایشن چوہدری یعقوب صابر ،ڈپٹی کمشنر ضلع شیخوپورہ اور اسسٹنٹ کمشنر ،ضلعی صدر حاجی اسحاق ولانہ ،جنرل سیکرٹری محمد ریاض ڈھلوں اور ضلع شیخوپورہ کے نمبرداران نے بھرپور شرکت کی ،نمبردارن سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمیشنر نے کہا کہ نمبردار محکمہ مال و ریونیو میں ریڑھ کی ہڈی کی ڈی حیثیت رکھتے ہیں اور ہم ان شاءاللہ نمبرداران کا تشخص بحال کرنے اور ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اسسٹنٹ کمیشنر نے کہا کہ پورے پنجاب میں راولپنڈی ڈویژن ایک مثال ہے اور ہم راولپنڈی ڈویژن کی طرز پر ہی نمبرداری نظام کی تجدید کا عہد کرتے ہیں اور اسی طرز پر نمبرداران کا تشخص بحال کریں گے اور نمبرداران کے اختیارات سمیت ان کے دفاتر اور تصدیقات کے عمل کو یقینی بنائیں گے ،کنونشن میں مرکزی صدر چوہدری یعقوب صابر نے کہا کہ ہم نے پورے پنجاب اور کشمیر تک نمبرداران سے رابطے کیے اور ان کو نمبرداری کاز کے لیے اکٹھا کیا جس کے لیے ہم نے بہت محنت کی ہے تاکہ نمبرداران اور ریاست میں باہمی ہم آہنگی کی فضا کو ماضی کی طرز پر قائم کیا جا سکے چوہدری یعقوب صابر نے کہا کہ میں نے پنجاب میں اور راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع اور تحصیلوں کے نمبرداران سے فردآ فردآ ملاقاتیں کیں اور ان کو جمع کیا پھر محکمہ جات کے ساتھ تعاون کرنے کی سوچ بیدار کی اور اسلاف کے طور طریقوں کو دوبارہ سے بحال کرنے کے لیے نمبرداران سے تعاون کی اپیل کی اور آج الحمدللہ پنجاب و پاکستان کے نمبرداران کا تشخص بحال ہوچکا ہے اور تمام ریاستی ادارے نمبرداران کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ وہ دن دور نہیں کہ جب نمبرداران ریاست کا پختہ ستون ثابت ہوں گے ،مزید انہوں نے کہا کہ ہم نے نمبرداران کے لیے ایک پلیٹ فارم ترتیب دیا ہے اور اس کی رجسٹریشن بھی کروائی ہے جس میں کلیدی کردار مرکزی سیکرٹری اطلاعات آل پاکستان نمبردارز ایسوسی ایشن راجہ عظمت کیانی صاحب کا ہے جو آل پاکستان نمبردار اتحاد کے نام سے لانچ کردی گئی ہے جس پر ہم بہت محنت کررہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ہم تمام نمبردار بھائی ایک پلیٹ فارم پر آ کر نمبرداران اور ریاست پاکستان کی بہتر انداز میں خدمت کرسکیں

چیئرمین آل پاکستان نمبردارز ایسوسی ایشن مہر ظفر عباس لک صاحب نے اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ایک خوبصورت کنونشن کے انعقاد کرنے میں پوری پوری سپورٹ کی اور نمبرداران کی حوصلہ افزائی کی اس کے علاؤہ مہر ظفر عباس لک صاحب نے کہا کہ میں ان شاءاللہ آئی جی پنجاب اور وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کروں گا اور محکمہ پولیس کے حوالے سے نمبرداران کے ساتھ تعاون کرنے کے حوالے سے مکمل بات چیت ہوگی،اور نگران حکومت کے زیر انتظام ہی کوشش ہوگی کہ ہم نمبرداران کے لیے بہترین پیکج حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاہیں گے ،اور مزید انہوں نے ضلعی صدر شیخوپورہ حاجی اسحاق ولانہ اور جنرل سیکرٹری شیخوپورہ محمد ریاض ڈھلوں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس مقدس مشن کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور نمبرداران کو اکٹھا کیا اور بہترین انتظام کروانے میں کامیاب رہے ہم ضلع شیخوپورہ کے نمبرداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے اپنے اسلاف کی رسم کو زندہ کرنے کے لیے جوق در جوق کنونشن میں حصہ لیا اور آل پاکستان نمبردارز ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم پر جمع ہونے ترجیح دی


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page